رپورٹ: اسماعیل قمر بستوی 

الہاس نگر(ممبئی): گزشتہ کئی ہفتوں سے جمعیتِ علماء الہاس نگر، مفت انتخابی مہم کارڈ کا آغاز کیا ہے جس کی قیادت ابو ہاشم خان عرف منا بھائی صدر جمعیتِ علماء الہاس نگر کر رہے ہیں،  اس انتخابی مہم کارڈ کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہونچانا ہے، انہیں الیکٹورل رول سے جوڑنا ہے، اس مہم کے ذریعہ الہاس نگر کے شہریوں کو خصوصاً اور آس پاس کے عام شہریوں کو ووٹر آئی کارڈ بنا کر دینا ہے جو ایک شناختی کارڈ ہے تاکہ وہ اس کے ذریعہ اپنے ووٹ دہی کا بھی استعمال کرسکیں۔

اس مہم سے باشندگان الہاس نگر کے علاوہ دور دراز اور اس کے آس پاس کے لوگ بھی فائدہ اٹھارہے ہیں جیسے موہنا، ٹٹوالا کھڑولی اور کئی ایک دیگر جگہوں کے لوگ شامل ہیں۔ یہ کام جمعیتِ علماء الہاس نگر انسانیت کی بنیاد پر کررہی ہے جس میں مسلم وغیر مسلم سبھی لوگ شامل ہیں الہاس نگر جمعیت شہر کے مختلف جگہوں پر کیمپ لگارہی ہے الہاس نگر شہریوں اور آس پاس کے لوگوں سے التماس ہے کہ اس مہم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

اب تک جمعیتِ علماء الہاس نگر سوا چھ سو لوگوں کا انتخابی کارڈ بنا کر ان کے حوالے کرچکی ہے۔ یہ جان کاری ابوہاشم خان نے میڈیا کو دی ہے اس موضوع پر اب بھی وہاں کام جاری ہے جمعیتِ علماء الہاس نگر نے اس کام کے لئے نوجوانوں کی ایک ٹیم منتخب کردی ہے۔ فرحان خان کو اس ٹیم کا ذمہ دار بنایا ہے جو بہترین کمپیوٹر انجینئر بھی ہیں۔  وہ اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ منتخب کی گئی ٹیم کے کچھ نام یہ ہیں فرحان خان، ارباز خان، دانش خان، ریحان خان، انصاری حسین وغیرہ۔

اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مولانا جاوید قاسمی،  مولانا نوشاد قاسمی،  انجینئر محمد طارق خان، ڈاکٹر ذاکر حسین،  اردو پرائمری ہائی اسکول کے جنرل سکریٹری سید معصوم رضا اور ابو زید خان، خازن جمعیتِ علماء الہاس نگر وغیرہ نے اہم کردار نبھایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے