بیدر۔ 14؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): پنت رتن شرومنی سردار جوگا سنگھ کرکٹ ٹورنامنٹ آج اختتام پذیر ہوا۔ گرو نانک ہسپتال کی ٹیم نے جی این ڈی کالج ا سٹیڈیم میں منعقدہ تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر نقد انعام، ٹرافی اور سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ واسوی اسپتال کی ٹیم اور گرو نانک اسپتال کی ٹیم کے درمیان فائنل میچ ہوا۔ گرو نانک ہسپتال کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اور 21000روپئے حاصل کئے ۔، دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر واسوی ہسپتال کی ٹیم کو 15000 روپئے کا انعام جیتا ہے۔گرونانک اسپتال ٹیم نے گرو نانک ڈائیلاسز سنٹر کو 21000 روپئے نقد عطیہ کیا جس کو کافی سراہا گیا۔گلبرگہ یونیورسٹی، کالبرگی کے فزیکل ڈائرکٹر ڈاکٹر این جی کنور، چٹگوپہ فرسٹ گریڈ کالج ڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن ڈاکٹر ستیش کونگرے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر ریشما کور نے تمام مقابلہ کرنیو الوں میں ٹرافی اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اورانہیں مبارکباد اور اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پر شری نانک جھیرا صاحب کے صدر ڈاکٹر ایس بلبیر سنگھ، گرو نانک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کی نائب صدر ڈاکٹر ریشما کور، گرو نانک ہسپتال کے ڈائریکٹر پونیت سنگھ، ڈاکٹر نیشا کور، سی ای او ایس وی ڈاکٹر کامیشور راؤ، پرنسپل دھننجے ایم اور کالج کا اسٹاف موجود تھا۔اس بات کی اطلاع ایس وی کامیشورسی ای اوگرو نانک ہسپتال بیدرنے ایک پریس نوٹ جاری کرکے دی ہے ۔
