مہراج گنج (نمائندہ): آج بتاریخ 20/رجب المرجب 1445ھ مطابق 01/فروری 2024 کو 12:30بجے ادارہ عربیہ سعیدیہ اشرف العلوم کرتھیا مہراج گنج میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون نمبر 2 کا ضلعی اجتماعی امتحان برائے درجہ حفظ زیر انتظام مولانا قمرالحسن قاسمی صدر المدرسین اشرف العلوم کرتھیا منعقد ہوا۔ جس کی صدارت حضرت مفتی اشفاق احمد قاسمی اعظمی صدر رابطہ مدارسِ اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون نمبر 2 نے کی اور مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سلیمان سلمہ نے کی اور نذرانہ عقیدت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم محمد ارشاد سلمہ نے پیش کیا۔ مولانا قمرالحسن قاسمی نے مہمانوں کا استقبال اور خیر مقدم کیا۔ مولانا شبیر احمد قاسمی پرنسپل جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج نے رابطہ مدارسِ اسلامیہ عربیہ پوپی مشرقی زون نمبر 2 کے صدر مولانا مفتی اشفاق احمد قاسمی کے تشریف لانے کے مقاصد کو واضح کیا اور امتحان کے فارم، نتیجہ امتحان اور رجسٹریشن کے کاغذات تمام مدارس تک پہنچانے کے طور طریقے کی تربیت پر روشنی ڈالی۔ صدر رابطہ مدارسِ اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون نمبر 2 حضرت مفتی اشفاق احمد قاسمی اعظمی مدظلہ العالی ناظم جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں عیدگاہ سرائے میر اعظم گڑھ نے مربوط مدارس کے لئے مرکز کی ہدایت کے مطابق درج ذیل چند امور پر روشنی ڈالی ۔
1- تمام مدارس کے نصاب تعلیم میں یکسانیت پیدا کی جائے ۔
2- اصول ہشت گانہ پر عمل کیا جائے –
3- مدرسہ کا رجسٹریشن رکھا جائے ۔حساب C.Aسے آڈٹ کرایا جاۓ
4- منتہی جماعت عربی اور درجہ حفظ کا سالانہ نتیجہ صوبائی دفتر بھیجا جائے ۔
5- حفظ و عربی درجات کے اجتماعی سالانہ امتحانات کا نظام بنایا جائے ۔اور تمام مربوط مدارس کی شرکت کو یقینی بنانے کی جد وجہد کی جاۓ ۔
6- تدریب المعلمین کا نظام قائم کیا جائے ۔
7- مربوط مدارس سالانہ آمدنی کا 10 فی صد مکاتب کے قیام اور ان کے استحکام پر خرچ کریں۔
8- مربوط مدارس ہر پانچ سال پر سند ارتباط کی تجدید کرائیں۔ مہراج گنج کے مربوط مدارس کے علماء سخت ٹھنڈک اور دوری کو عبور کرکے اس پروگرام میں شرکت کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی سعی کی۔ بطور خاص جن علماء نے شرکت کی ان کے اسماء گرامی اس طرح ہیں۔ حضرت مولانا ضیاء الحق مہتمم مدرسہ ابوبکر صدیق ترکلوا تیواری، مولانا محی الدین قاسمی ندوی پرنسپل دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڑھ، مفتی احسان الحق، مولانا قمر الحسن قاسمی و جملہ معاونین اشرف العلوم کرتھیا، مولانا اقرار احمد مہتمم دارالعلوم حسینیہ دھنہاں بیجولی، مفتی عمیر احمد قاسمی مدرسہ قاسم العلوم گنیش پور، حافظ عبد الوحید مجہنا ملک، مولانا محمد مستقیم بہیرواں چندن پور، مولانا صلاح الدین قاسمی سعادت العلوم سسوابازار، الحاج کامران ، محمد طالب سسوا بازار، مولانا ہدایت اللہ، حافظ عبید الرحمن، مولانا مقصود احمد مدرسہ کمہریا بزرگ، مولانا عبدالرشید دارالعلوم سعیدیہ، مولانا عبداللہ سراج العلوم نوتنوا، مولانا شفیع اللہ سنبرسا، ماسٹر امان اللہ سنبرسا، مولانا خالد، مولانا سراج الدین، مولانا محمود الحسن وغیرہ ۔
صدر رابطہ مدارسِ اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون نمبر 2 حضرت مفتی اشفاق احمد قاسمی اعظمی مدظلہ العالی ناظم جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں عیدگاہ سرائے میر اعظم گڑھ کی دعا پر یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔
واضح رہے کہ مہراج گنج کے مربوط مدارس کے علماء کرام نے صدر رابطہ مدارسِ اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون نمبر 2 حضرت مفتی اشفاق احمد قاسمی اعظمی مدظلہ العالی کو مومنٹو ہیش کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد اطہر قاسمی نے صدر رابطہ مدارسِ اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون نمبر 2 حضرت مفتی اشفاق احمد قاسمی اعظمی مدظلہ العالی ناظم جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں عیدگاہ سرائے میر اعظم گڑھ کی آمد پر کامیاب پروگرام منعقد کرنے کے لئے اہل مدارس کو مبارکباد پیش کیا ہے۔
مذکورہ اطلاع مولانا شبیر احمد قاسمی خادم رابطہ مدارس عربیہ اسلامیہ مہراج گنج شاخ رابطہ مدارس عربیہ اسلامیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون نمبر 2 کے ذریعہ موصول ہوئی ہے۔
