پکھرایاں، کانپور(پریس ریلیز): یک روزہ عظیم الشان پیام شہنشاہ عرب و عجم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس مدرسہ عربیہ مدینۃ العلوم محلہ نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات میں بحسن خوبی اختتام کو پہونچی، جس میں شہر کانپور سے تشریف لائے جناب حضرت مولانا ابوبکر ہادی قاسمی صاحب نے سامعین سے ایمانی خطاب کیا انہوں نے ملک کے نازک حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کے آج ملت ہندیہ جن حالات سے دوچار ہے اس طرح کے حالات ہندی مسلمانوں پر آج تک نہیں آئے آج مسلمانوں کی جان و مال پر حملہ کئے جارہے ہیں مساجد کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے اور حال یہ ہے کہ کوئی بھی اس ظلم کے خلاف اپنی آواز کو بلند نہیں کررہا ہے ہر طرف سناٹا اور خاموشی چھائی ہوئی ہے ہمارے بزرگوں نے اس دن کے لئے اس ملک کو آزاد نہیں کرایا تھا ہمارا منشور یہ تھا کہ ملک امن کا گہوارہ بنے پیارو محبت کی فضاء قائم ہو اور ملک میں سبھی خوشحالی کے ساتھ رہ سکیں آج کے پرخطر حالات کا ،ہمیں اور ہمارے قائدین کو احساس ہے وہ اپنے سینوں میں دل درمند رکھتے ہیں اس لئے ہمیں حالات سے مایوس نہیں ہوناچاہئے علماء اور قائدین سے بد ظن نہیں ہونا ہے ان حالات میں امت مسلمہ کو علماء کرام سے اپنے رشتوں کو مظبوط رکھنا چاہئے اور علماء سے حسن ظن رکھنا چاہئے انہوں نے جنگ آزادی میں علماء کی قربانیوں کا بھی ذکر کیا۔
حضرت مولانا سمیع اللہ قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کے مدارس اسلامیہ دین کے مظبوط قلعہ ہیں ان کا زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے ،اور مدارس کی بازیابی کے لئے کوششیں کی جائے مدرسہ کا وجود مسلمانوں کے لئے رحمت ہے مدارس کا تعاون کرنا علماء اور حفاظ کی عزت کرنا ہماری ذمہ داری ہے مدرسوں کی وقعت و منزلت ان سے پوچھئے جو مدرسوں سے کس قدر بے چین ہیں کہ اگر ان کا بس چلے تو پورے ملک میں ایک بھی مدرسے کو چلنے نہ دیں ۔اس لئے مدارس کی بقاء اور استحکام کے لئے مشترکہ کوشش کرنا ہماری ذمہ داری ہے ہمیں مدرسوں کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے۔
مولانا عبدالرحمن صاحب قاسمی سٹی نے کہا برائی کا بدلہ اچھائی سے دیجئے تب ہمارے حالات ان شاءاللہ بدلیں گے اور بحیثیت قوم ہماری مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔ مولانا نعمت اللہ قاسمی راجپوری نے معراج کےتعلق سے بات کی اور تفصیلی واقعہ کو بتلاتے ہو ئے مسلمانوں سے نماز کی پابندی کرنے کی تاکید کی۔
صدر جلسہ مولانا مشتاق احمد قاسمی صاحب نے مدرسوں سے محبت کرنے کی تاکید فرمائی اور کہا کے جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے حق کے ساتھ اللہ کی مدد ہوتی ہے، جلسہ کی نظامت مولانا عبدالماجد قاسمی نے کی۔
پروگرام میں مولانا مبین احمد قاسمی حافظ سیف الاسلام مدنی مولانا فضل رب قاسمی مولانا خالد قاسمی حافظ محمد رئیس صاحب احمد قاسمی ۔حافظ محمد زاہد امام مرکز والی مسجد پکھرایاں۔حافظ اکرم صاحب اہرولی شیخ ۔
مولانا کاشف صاحب سٹی ۔حافظ شہاب الدین ۔مولانا مصطفیٰ ۔حافظ صدیق کانپور ۔مولانا جاوید صاحب کانپور ۔حافظ راشد راجپور خواص طور سے شریک رہے۔ان کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
