منااکھیلی۔ 6؍فروری (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے نرنہ سرکاری ہائی اسکول (بوائز) میں دہم جماعت کا ہرسال امتحانی مرکز رکھاجاتاہے۔ لیکن سال 2024میں ہونے والے دہم جماعت کے امتحانات کے لئے چٹگوپہ مستقر کو نرنہ کاامتحانی مرکز منتقل کردیاگیاہے۔ اس خبر کے ساتھ ہی گرام پنچایت نرنہ کے چیرمین، وائس چیرمین، اراکین اور دیگر 10 تنظیموں نے آج احتجاج کیا۔ اور ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہم جماعت کا امتحانی مرکز نرنہ میں ہی رکھاجائے۔ اگرہمارامطالبہ نہیں ماناگیا تو ہم اس سے بڑی تعداد میں احتجاج منظم کریں گے۔

آج کی اس ریلی اور احتجاج میں وائس چیرمین سنجیوکمار، روی سوامی صدرکنڑاسینے، ستیش تاڑمنی رکن گرام پنچایت، بابوراعلی گیڑرکن گرام پنچایت، ڈاکٹر بابوجگجیون رام کے صدر، سکریڑی بسواراج، قطب الدین کلیان کرناٹک ، شیوکمار، سنجو ، ایشور امڑی، لکشمن ساتنور، شیوکمار امباڑی، منجوناتھ جوگنی، موگلپا، واجد چٹگوپہ، مہیش جوگنی رکن گرام پنچایت، گوپال کرشن جوگنی، رکن گرام پنچایت، امرناتھ، تروپتی پٹ گونڈ رکن گرام پنچایت اور شیلندرپولیس پٹیل وغیرہ کے علاوہ طلبہ بھی شریک تھے۔ چیرمین گیتا منجوناتھ ریلی میں موجود تھیں۔ بعد میں چلی گئیں۔ کہاجاتاہے کہ 100سے زائدافراداس احتجاج میں شریک رہے۔ کہاجارہا ہے کہ 11؍فروری کو دوبارہ منظم احتجاج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے