حیدرآباد۔ 17؍فروری (سخاوت علی نظامی): آج بعد نماز ظہر ممتاز شاعر، ادیب و تبصرہ نگار محترم سید نوید جعفری کے ہمراہ طنزومزاح کے ممتاز شاعر جناب فرید سحرنے’’ کل ہند کُتُب میلہ‘‘ میں شرکت کی۔ جہاں انھوں نے‘‘ھُدی پبلیکیشنز‘‘اسٹال پر اردو شعر و ادب کے علاوہ سیاسی،سماجی اور مذہبی امور سے متعلق شاندار کُتب کودیکھااور خریداری بھی کی۔ اسٹال کے منتظم عزیزم محمد الیاس احمد نے خندہ پیشانی سے استقبال کیا اور ادرک کی چائے سے تواضع بھی کی۔

واضح رہے کہ شہر حیدرآباد فرخُندہ بنیاداپنی مشہورزمانہ بریانی کے ساتھ ساتھ اپنی بہترین مہمان نوازی کے لئے بھی جاناجاتاہے۔اس کے علاوہ حیدرآباد جنوبی ہندوستان میں اردو کامعروف مرکز ہے۔ یہیں پر مولاناآزاد نیشنل اردویونیورسٹی موجودہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے