سالیڈارٹی یوتھ موومنٹ نے عوام سے شرکت کی اپیل کی
بیدر۔ 17؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): سالیڈارٹی یوتھ موومنٹ بیدریونٹ کے ذرائع کے بموجب جناب محمد اطہراللہ شریف رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹک بتاریخ18؍فروری اتوار کی سہ پہر 4؍بجے سے 5؍بجے تک سید مولانا مودودیؒ ہال ، نورخاں تعلیم بیدر میں ’’انقلابی نوجوان‘‘ عنوان پر خطا ب کریں گے۔ ایک گھنٹہ کے اس پروگرام میں شرکت کے لئے نوجوانوں اور دیگر افراد سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام دئے گئے وقت سہ پہر4بجے شروع ہوکر ٹھیک 5بجے ختم ہوجائے گا۔لہٰذا وقت کا خاص خیال رکھتے ہوئے تشریف لائیں اھلاً وسہلاً مرحبا۔
