بیدر۔ 18؍فروری (پریس ریلیز): ہندی فلموں کے گیت کار اور اردو شاعر جناب گلزار کو گنیان پیٹھ ایوارڈدینے کااعلان کیاگیاہے۔ ان کے ساتھ ساتھ سنسکرت کے اندھے اسکالر جگد گرو رام بھدراچاریہ کو سال 2023کے لئے گنیان پیٹھ ایوارڈ دیاجائے گا۔ یہ اعلان گنیان پیٹھ ایوارڈ سمیتی نے آج 17؍فروری کی شام کیاہے۔ یہ 58واں گنیان پیٹھ ایوارڈ ہے جو دو افراد کو دیاجائے گا۔ گلزار کو اس سے قبل 2002میں اردو زبان کے لئے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ ، 2004 میں پدمابھوشن، اور 2013میں داداصاحب پھالکے ایوارڈ اور دیگرکئی فلمی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ سنسکرت اسکالر جگدگرورام بھدراچاریہ کاتعلق چترکوٹ (مدھیہ پردیش) سے بتایاجارہاہے۔
اردوشاعر جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے ہندی فلموں کے گیت کار اور اردو شاعر جناب گلزار اور سنسکرت اسکالر جگدگرورام بھدراچاریہ کو گنیان پیٹھ ایوارڈ کے اعلان کی مبارک باد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ گنیان پیٹھ ایوارڈ ایک خانگی ایوارڈہے ۔ جس کاتعلق معروف انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا ٹرسٹ سے ہے۔
