بیدر۔ 18؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): سالیڈاتی یوتھ موومنٹ بیدر یونٹ کی جانب سے آج اتوار کو سید ابولااعلیٰ مودودی ؒ ہال ، نورخاں تعلیم بیدر میں ’’انقلابی نوجوان‘‘ عنوان پرایک گھنٹہ کا خصوصی خطاب رکھاگیاتھا۔ بنگلوروسے تشریف لائے جناب اطہراللہ شریف رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹک اور سابق امیرحلقہ کرناٹک نے خصوصی طورپر خطاب کیا۔ اورکہاکہ نوجوانوں کی طاقتیں مثبت کام میں لگنی چاہیے۔ ملک وملت کانوجوان سرمایہ ہیں۔ کسی بھی ملک کامستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہواکرتاہے ۔ اوراسلام جن نوجوانوں کی تصویرپیش کرتاہے ان میں موجودہ نوجوانوں کو فٹ ہوناچاہیے۔ انقلاب یہ ہے کہ معروف کی طرف ہوں اور منکر سے اپناہاتھ دھوئیں۔
موصوف نے ملک کی صورتحال پراپنی تشویش کا اظہار کیا۔ شہ نشین پر جناب مشہوداحمد، محمد معظم امیرمقامی JIHبیدر اور دیگر موجودتھے۔ نوجوانوں کی کثیرتعداد اس تقریب میں شریک رہی۔
