مہراج گنج (نمائندہ): مورخہ 18/فروری 2024 مطابق 7/شعبان المعظم 1445ھ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون نمبر 2 کے صدر محترم مفتی اشفاق احمد اعظمی کی ہدایت و رہنمائی میں مربوط مدارسِ عربیہ ضلع مہراج گنج کے اجتماعی امتحان سالانہ سینٹر نمبر (1) الجامعۃ الشرعیہ ابو بکر صدیق ترکلوا تیواری میں حضرت مولانا ضیاء الحق صاحب قاسمی مہتمم جامعہ وشیخ الحدیث جامعہ للمومنات ترکلوا تیواری مہراج گنج کے انتظام و نگرانی میں بحسن وخوبی اختتام کو پہنچا۔
اس سینٹر پر جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج ،مدرسہ سعادت العلوم سسوا بازار،جامعہ حسینہ دھنہا بیجولی،مدرسہ اسلامیہ قاسم العلوم گنیش پور۔ مدرسہ مدینۃ العلوم گنیش پور ،مدرسہ تاج العلوم لچھمی پور گنگرائی، مدرسہ خیر العلوم سنبرسا مولا گنج اور جامعہ ابوبکر صدیق کے طلبہ حفظ اپنا امتحان دیا ۔
سینٹر نمبر (1)پر امتحان دینے کے لیے ایک سو تیس طلبہ نے شرکت کی اور اپنے ادارے کی تعلیمی کارکردگی کا بہتر مظاہرہ کیا۔
مولانا شبیر احمد قاسمی صدر المدرسین جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج خادم رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند مشرقی یوپی زون نمبر 2 نے اس اجتماعی امتحان میں شریک تمام طلبا اور ان کے مدارس کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا ہے جن کے تعاون اور لگن سے یہ مشکل کام بحسن وخوبی انجام پذیر ہوا۔
