مہراج گنج 21/فروری (نمائندہ): مہراج گنج نگر پالیکا پریشد کے ویر عبدالحمید نگر (گبڑوا) میں واقع دینیات امین المکاتب کا تیسرا سالانہ اجلاس عام بعد نماز عشاء متصلا شروع ہو کر رات ساڑھے بارہ بجے بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا ۔
اس اجلاس عام کی صدارت قاری ذبیح اللہ صاحب استاذ دارالعلوم فیض محمدی ہتھیاگڑھ اور نظامت کے فرائض مولانا اشفاق اللہ خان ندوی نے ادا کیا۔
اس اجلاس عام میں "دینیات امین المکاتب” کے تحت زیر تعلیم بچے اور بچیوں نے بے حد مقبول اور متاثر کن پروگرام پیش کیا۔کچھ پروگرام تو ایسے تھے جنھوں نے سامعین کو تالیاں بجاکر حوصلہ افزائی کرنے پر مجبور کردیا ۔خاص طور سے قرآن پاک کے حفظ کا مسابقہ جس میں دس بچیوں شرکت کی اور 29/30واں پارہ حفظ مع تجوید کے اپنے زبردست پرفارمینس سے دل خوش کر دیا ۔
تو دوسری جانب مسابقہ نعت خوانی کے ذریعہ بچے اور بچیوں نے وہ سماں باندھا کہ لوگ دیر رات تک بیھٹنے پر مجبور تھے۔ کچھ بچیوں نے اپنی محنت سےنعت خوانی کے بہت بلند معیار کو حاصل کرلیا تھا ۔
تقریر اور لائیو یوٹیوب چینل پرانگلش conversation کے ساتھ ساتھ پلے بیک والے اصلاحی اور دعائیہ نظموں پر بہت بہتراور مہذب طریقے سے ایکٹ کیا
اس پروگرام کے روح رواں مولانا سمیع الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی محنت کو اسٹیج پرموجود سبھی علماء نے خوب سراہا ۔پروگرام کے اخیر میں گراں قدر انعامات سے بچے اور بچیوں کو نوازاگیا ۔اس اجلاس عام میں ئ کئے گئے پروگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر حفظ الرحمان صاحب ندوی مدظلہ نے اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کیا اور حضرت مولانا سعید احمد صاحب قاسمی استاذ فقہ وحدیث دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڑھ نے اپنی دلی مسرت کا اظہار کرتگ ہوئے فرمایا کہ یہ پروگرام دینی اور دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج تھا جو اسلامی تعلیمات کے مطابق بھی ہےاور وقت کی ضرورت بھی ہے۔
حضرت مولانا شبیر احمد قاسمی صدر المدرسین جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج کی دعا پر یہ اجلاس عام رات 12:30پر اختتام پذیر ہوا ۔
اس پروگرام میں قرب وجوار علماء کرام نے شرکت کی تھی دینیات امین المکاتب کے کنوینر اور ذمہ دار حضرت مولانا مفتی سمیع الدین صاحب قاسمی نے علمائے کرام اور سامعین کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود اپنا قیمتی وقت نکال کر پروگرام کو کامیاب بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے