وضو کر نے سے جلد کی بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے: ڈاکٹر جاوید کمال

 

(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر: دین اسلام کے ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے۔ اسلام کا ہر کام دینی اور دنیاوی لحاظ سے بہت مفید ہوتا ہے۔

آج کے سائنسدانوں اور طب کی دنیا کے معروف ڈاکٹروں نے بھی دین اسلام کے ہر کام کو انسانوں کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ آج ہم آپ کو دین اسلام کے ایک ارکان وضو کے بارے میں طبّی اور سائنسی اعتبار سے ہونے والے فائدے کے بارے میں بتانے والے ہیں۔

سائنسدانوں نے کافی تحقیق و تفتیش کے بعد پایا ہے کہ وضو کرنے سے انسانوں کو بہت سی بیماریوں سے کافی حد تک نجات ملتی ہے۔

دین اسلام میں ہر مسلمان پر دن میں پانچ مرتبہ نماز پڑھنا فرض ہے۔ اس ترتیب میں نماز سے پہلے وضو کرنا فرض ہے۔ اسی لیے مسلمان نماز سے پہلے وضو کرتے ہیں۔ ہاتھ، منہ اور پاؤں کو ایک خاص ترتیب سے دھونے کو وضو کہتے ہیں۔

وضو کرنے کے سائنسی اور طبّی فوائد بھی ہیں۔ جس کے حوالے سے ڈاکٹر جاوید کمال نے کہا کہ وضو کرنے سے بلڈ پریشر سمیت کئی بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وضو کرنے سے بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے۔ وضو کرنے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔اس سے جسم میں خون کی سپلائی برابر بنا رہتا ہے۔ سونے سے پہلے وضو کرنے سے جسم تروتازہ رہتا ہے۔

اسی طرح بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ سونے سے پہلے ہاتھ، پاؤں، منہ اور آنکھیں دھونے چاہئیں۔ وضو کے دوران ناک دھونے سے جراثیمی بیماریاں نہیں ہوتیں۔ وضو کے دوران ہاتھ دھونے سے ہاتھوں کے جراثیم مر جاتے ہیں۔ غرارہ کرنے سے منہ صاف رہتا ہے۔ وضو کے دوران چہرہ دھونے سے جلد مضبوط ہوتی ہے اور تھکن سے نجات ملتی ہے۔ وضو کرنے سے جلد جیسی بہت سی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے