بیدر۔ 7؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): ممتاز سماجی کارکن جناب فراست علی ایڈوکیٹ کے فیس بک اکاؤنٹ کے مطابق بیدر کے مین روڈ پرواقع بیگم بازارکے قریب ایک پولیس چوکی قائم کی گئی ہے جو چوراچکوں اور خواتین کوپریشان کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لے گی ۔ فیس بک اکاؤنٹ کے بموجب گذشتہ سال کے ایک تلخ تجربہ کے پیش نظر اس سال عارضی پولیس چوکی کے لئے نمائندگی کی گئی تھی ۔
اس دفعہ رمضان کے آخری دِنوں میں عارضی پولیس چوکی کاقیام عمل میں آیاہے جس سے بیدر کی وہ عوام استفادہ کرسکتی ہے جوعید کی خریداری کے لئے بازار پہنچے گی ۔ایس پی بید رکایہ اقدام اہم ہے ۔موصوف نے ٹیلی فون پر بتایاکہ یہاں مرد پولیس کانسٹیبل کے علاوہ خواتین پولیس کانسٹیبل بھی ڈیوٹی پر متعین رہیں گی۔
