چٹگوپہ۔ 8؍اپریل (محمدعبدالقدیر لشکری): انتظامی کمیٹی تحفظ قبرستان وعیدگاہ (رجسٹرڈ) منااکھیلی کی جانب سے جامع مسجد منااکھیلی میں نماز عیدالفطر سے متعلق مشورہ کیاگیا۔ الحاج سید خیرالدین حوالدار صدر جامع مسجد اور عامتہ المسلمین کی کثیر تعداد شریک رہی۔ سب کے مشورے کے بعد طئے کیاگیاکہ نمازعیدالفطر کو روانگی 8:30بجے اور جماعت ٹھیک 9:30بجے دن اداکی جائے گی ان شاء اللہ۔
نماز عیدالفطر کی امامت مولانا محمد معزالدین رشادی امام وخطیب جامع مسجد منااکھیلی کریں گے۔ وقت مقررہ پر تشریف لانے کی درخواست انتظامی کمیٹی تحفظ قبرستان وعیدگاہ منااکھیلی نے کی ہے۔
