بیدر۔ 24؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): تمام طبقات میں معروف ممتاز قانون داں ،سابق نائب سالیسٹر جنرل اور گلبرگہ ہا ئی کورٹ کے ایڈوکیٹ جناب جے راج بکا نے روزنامہ ’’حیدرآبادکرناٹک‘‘ بیدر کے مدیراعلیٰ جناب ایم اے علی سے ان کے دفتر پرکل شب ملاقات کی اورانھیں بتایاکہ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے سال 2024؁ء کے پارلیمانی انتخابات میں کھڑا ہوں۔ میرا نشان کوٹ ہے۔ اور سلسلہ نشان 10ہے۔ میں گذشتہ 30سال سے بیدراور گلبرگہ کی عوام کی قانونی خدمت میں لگاہواہوں۔ تقریباً40ہزار خاندان سے میری آشنائی ہے ۔ وہ بھی مجھے اچھی طرح جانتے ہیں۔ میرے ہمدرد ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ سب لوگ مجھے ووٹ دیں گے۔ انھوں نے مدیراعلیٰ ایم اے علی کو بتایاکہ مختلف تعلقہ جات بھالکی ، اوراد ، بیدر جنوب ، بسواکلیان کامیں دور ہ کر چکاہوں۔ گلبرگہ کے چنچولی اورالند میں بھی میرے جاننے والے ہیں اور میرے لئے سوشیل میڈیا کے ذریعہ کام کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیلی فون پر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔ آزاد امیدوارجے راج بکا ایڈوکیٹ نے بی جے پی کے امیدوار اور مرکزی وزیر بھگونت کھوبا پرسخت تنقیدکی ۔ اسی طرح کانگریس کے امیدوار کو ابھی ’’کم عمر‘‘قراردیا۔

موصوف نے بتایاکہ بیدر کے ووٹر ایک اچھے اور تجربہ کار امیدوارکی تلاش میں ہیں۔ میں سمجھتاہوں کہ بیدر کی عوام کے توقعات پر میں پورا اترتا ہوں لہٰذا سبھی لوگوں تک میرا پیغام آپ کے اخبار سے پہنچایاجائے کہ وہ مجھے ووٹ کریں۔ میں ایک تعلیم یافتہ قانون داں اور تمام جگہوں پر رجسٹرڈ ایڈوکیٹ ہوں ۔ جب کہ فی الحال جو امیدوار کھڑے ہیں انھیں عدالت کے مختلف مراحل سے ابھی گزرنا باقی ہے، انہیں رجسٹرڈ ہوناہے۔ان کاصاف اشارہ کانگریس امیدوار ساگرکھنڈرے کی طرف تھا۔

اس ملاقات میں ان کے ساتھ ان کے نائب جناب محمد وقار الدین سمیرایڈوکیٹ (برائے ہائی کورٹ) کے علاوہ دیگرافراد موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے