بیدر۔ 24؍ اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): آپ کا ووٹ آپ کی آواز ہے، لہٰذالازمی طورپر اپنے ووٹ کااستعمال کریں۔ ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ضلعسویپ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر گریش بدولے نے کہا۔وہ ضلع سویپ کمیٹی بیدر کی جانب سے سینٹرل بس اسٹینڈ بیدر میں بسوں پر ووٹنگ سے متعلق آگاہی کے پمفلٹ چسپاں کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔بیدر سنٹرل بس اسٹیشن پر اس تقریب کے انعقاد کا مقصد ہزاروں مسافروں کو ووٹنگ کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور بیدر لوک سبھا عام انتخابی حلقہ میں ووٹنگ کی اہمیت سے واقف کرانا تھا۔انھوں نے بتایاکہ ہم بسوں میں ووٹنگ سے متعلق آگاہی کے 500 کتابچے چسپاں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ مسافر ٹکٹ پر ووٹنگ بیداری کے پیغام کے ساتھ واؤچر جاری کرکے لوگوں میں ووٹنگ بیداری پیدا کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہم جِنگلز بنانے اور عوام کو یہ پیغام پہنچانے کا کام کر رہے ہیں کہ 7 مئی کو ضلع کے تمام شہری بغیرکسی رکاوٹ کے ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تمام افسران اور عملے کو مبارکباد دی جنہوں نے ووٹنگ بیداری پروگرام میں حصہ لیا۔

بیدر کے اسسٹنٹ کمشنر لاویش اورڈیا نے کہا کہ بیدر لوک سبھا حلقے میں بیدر اور ضلع کلبرگی کے دو تعلقہ جات شامل ہیں، اس لیے اگر یہاں زیادہ ووٹنگ کرنی ہے تو ہر ایک کو ووٹ دینا چاہیے اور اپنے گھر کے تمام افراد کو ووٹ دینے کے لیے مطلع کیا جانا چاہیے۔بسوں پر پمفلٹ چسپاں کرنے کے بعد سی ای او بس کے اندر گئے اور مسافروں سے اپیل کی کہ وہ 7 مئی کو اپنا ووٹ ڈالیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران و عملہ کے ساتھ سیلفیاں لی گئیں۔بیدر کلیان کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈویژنل کنٹرولنگ آفیسر سی ایس پولے، ڈویژنل ٹریفک آفیسر آئی ایم برادار، ڈویژنل ٹیکنیکل آرکیٹیکٹ چندرکانت، یونٹ منیجر وٹھل بھووی، ڈسٹرکٹ سویپ کمیٹی نوڈل آفیسر گوتم ارلی، ضلع کوآرڈی نیٹر پنڈت واڈیکر اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے دیگر افسران اور عملہ موجود تھا۔اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے