کلبرگی یکم / مئی.(ڈاكٹرماجد داغی ۔ یوسف رحیم بیدری):  شہر سے قریب واقع مَوضَع کوٹنور سے گزرتی قومی شاہراہ پر ویراشیو لنگایت برادری کے احتجاج کے پیش نظر رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اومیش جادھو احتجاج کرنے والے لوگوں کو مطمئن کرنے کے لئے موقع پر پہنچے تھے ۔ اس دوران وہ اچانک چکرا گئے اور گر پڑے۔ کچھ ہی لمحوں بعد گرنے والے جادھو کو 108 ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور انھیں فوری ہسپتال لے جایا گیا.
ممکن ہے کہ وہ گرمی اور بلڈ شوگر لیول میں تیزی سے کمی کی وجہ چکرا گئے ہوں فی الحال وہ زیرِ علاج ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے