الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ ) مفت 680 مریضوں کو خون مہیا کیا گیا:ذاکر حسین

جونپور (نامہ نگار): الفلاح فاؤنڈیشن بلڈ ڈونیٹ گروپ کا قیام بلا تفریق مریضوں کو خون مہیا کرانا ہے اور الفلاح فاؤنڈیشن کے قیام کے بعد سے تقریباً پانچ سال کے عرصہ میں چھ سو اسی 680 مریضوں کو مفت خون مہیا کرایا جا چکا ہے۔ اسی کڑی میں گزشتہ روز الفلاح فاؤنڈیشن کےسرگرم رکن مرشد خان صاحب نے ایک ہندو مریضہ جونپور رہائشی خوشبو کے لیے اپنا O- خون ڈونیٹ کیا۔واضح رہے کہ O- ایک مشکل سے ملنے والا بلڈ گروپ ہے لیکن جب الفلاح فاؤنڈیشن کو اس بارے میں اطلاع ملی تو فورا الفلاح فاؤنڈیشن شاہ گنج یونٹ کے دانش چاند صاحب اور ساتھ میں ڈونیٹ جناب مرشد صاحب بلڈ بینک پہنچے اور مرشد صاحب نے اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔ اس کیس میں الفلاح فاؤنڈیشن کے بہت ہی سرگرم رکن جناب اسماعیل شیخ صاحب کا بہت اہم کردار رہا۔ جس طرح سے الفلاح فاؤنڈیشن کے ذریعے سے ابھی تک 681 مریضوں کو مفت خون مہیا کرایا جا چکا ہے۔

اس موقعے پر الفلاح فاؤنڈیشن بلڈ گروپ کے بانی ذاکر حسین نے کہا کہ الفلاح فاؤنڈیشن کے قیام کا مقصد ہی بلا تفریق مذہب ذات و نسل سے اوپر اٹھ کر مریضوں کی جان بچانا ، ضرورت مندوں کو وقت پر خون مہیا کرانا ہے اور الفلاح فاؤنڈیشن کے قیام کے بعد سے مشرقی اتر پردیش میں بلکہ پورے ہندوستان میں خون عطیہ بیداری کی جو تحریک چلائی ہے اس کے مثبت اثرات نظر آرہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے