عبدالمبین منصوری: سدھارتھ نگر۔ نوگڑھ شہر سے حج پر جانے والے عازمین حج کو 4 مئی بروز ہفتہ صبح 8 بجے سے بدر اسکول سول لائن سدھارتھ نگر میں ویکسینیشن کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔
تمام عازمین حج کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہے۔ ایسے میں عازمین حج کو چاہئے کہ وہ صبح 8بجے وقت مقررہ پر بدر اسکول سول لائن سدھارتھ نگر پہنچ کر اپنا اپنا ویکسینیشن کروالیں تاکہ کسی بھی عازمین حج کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حج کے دوران حجاز کرام کو حج کا سفر شروع کرنے سے پہلے حج کے تمام احکام کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے اور تمام ضروری دستاویزات کو محفوظ رکھتے ہوئے حج کے تمام ارکان اور دعاؤں پر عمل کرنے کے لیے عالم دین اور ماہر حج یا حج اسپیشلسٹ سے رجوع کرتے ہوئے اُن کے مشوروں اور تجربوں سے مستفیض ہونا چاہے۔
