بیدر۔ 5؍مئی (نامہ نگار): آج 5؍مئی بروزاتوار جناب محمد رسول صاحب لشکری کے فرزنداورجواں سال صحافی محمد عبدالقدیرلشکری سلمہ کانکاح مسنونہ اوراد(بارہ ہلی) ضلع بیدر کی مکہ مسجد ، آدرش کالونی ، اوراد (بی) میں عزیزی شہناز بیگم سلمہابی ایس سی ، بی ایڈ ، بنت جناب محمد خالق صاحب جنواڑکر ساکن اوراد بارہ ہلی ضلع بیدر سیبحسن وخوبی انجام پایا۔ نکاح کی اس بابرکت تقریب میں دولہا محمد عبدالقدیر لشکری ، ان کے رشتہ دار، دوست احباب اوردلہن، دلہن کے رشتہ دار، سہیلیاں وغیرہ شریک رہیں۔ نکاح خوانی کے بعد طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ نکاح 10:30 بجے دن ہوا۔
دھوپ کی شدت کے باوجود تقریباً تمام رشتہ دارا ور احبا ب شریکِ نکاح رہے۔ عروس وعروسہ(دلہاودلہن) کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ درازیٔ عمر کی دعا ئیں دیتے رہے۔
