وہ کوڈمبل چیک پوسٹ پر انتخابی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے
چٹگوپہ۔ 6؍مئی (محمد عبدالقدیر لشکری): مسٹرآنند، اسسٹنٹ ایگریکلچر آفیسر، 31 سالہ (غیر شادی شدہ) چٹگوپہ تعلقہ کے کوڈمبل چیک پوسٹ پر ایس ایس ٹی ٹیم کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے، کوڈمبل چیک پوسٹ سے ہسپتال جاتے ہوئے تقریباً ایک بجے موت واقع ہو گئی۔ وہ صبح 8 بجے سے 3 بجے تک چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر تھے۔ ڈاکٹروں سے موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
آننددراصل نرنہ (RSK) میں ملازمت کررہے تھے۔ ان کاآبائی گاؤں چٹگوپہ بتایاجارہاہے۔اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔
