سہارنپور (احمد رضا): دین اسلام کی تعلیمات انسانوں کو اشرف اور کامیاب بنانے میں حد سے بڑھ کر تربیت اور تعاون دیتی آئی ہیں اسلام کے آداب اور طور طریقہ نظام زندگی کی اصل بنیاد ہے اسلام ہر کام کو کرنے سے قبل اسکو سیکھنے اور سمجھنے کی تر غیب دیتا ہے تبلیغی مرکز چھٹملپور میں کل بڑے معیاری انداز میں عازمین حج کی سہولت کیلئے مناسک حج وعمرہ کے طور طریقہ سیکھنے اور سکھانے کا تعلیمی و تربیتی اجتماع منعقد کیا گیا جسمیں کافی تعداد میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی، ہرسال شہر سہارنپور واطراف کے حجاج کرام کی تعلیم و تربیت کے لئے جہاں ملک کے طول وعرض میں بہت سے حضرات کوشاں رہتے ہیں وہیں شہر سہارنپور کے معروف ڈاکٹر جناب الحاج شمشاد احمد اور چھٹملپور کے جناب بابو محمود حسن اور ان حضرات کے مخلص رفقاء کی توجہ اور لگن سے ہرسال کی طرح اس سال بھی یہ اجتماع منعقد ہوا جس میں عملی طور پر ٹرینگ دی گئی ہے اس کے لئے حج پر جانے والے افراد کا تین دن کا وقت فارغ کرکے اور باقاعدہ جماعت بناکر مذکورہ مسجد میں قیام کراگیایے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی ٹریننگ دینے کا اہتمام کیاگیا اور بعد مغرب ماہر علماء کرام کے بیانات ہوئے اس سال جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور کے استاذ وصدر دارالافتاء مولانا مفتی مقصود احمد اور مولانا مفتی بشیر احمد مظاہری استاذ ونائب مفتی جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور کے پر مغز بیانات ہوئے جنکو حاضرین نے بہ غور سنا اس موقعہ پر مفتی بشیر احمد نے فرمایا کہ حج فرائض اسلام میں سے ایک اہم ترین رکن ہے جس کو اس کی ادائیگی کی سعادت مل جائے وہ خوشنصیب ہے اس عظیم عبادت کو ادا کرنے کے لئے اس کا علم حاصل کرنا ضروری ہے وقت رہتے اس طرح کے پروگراموں سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور یہ عبادت ہر صاحب استطاعت پر فرض ہے شریعت مطہرہ کا حکم یہ ہے کہ جب یہ فرض ہو جائے تو اس کے کرنے میں جلدی کرنی چاہئے تاخیر نہیں کرنی چاہئے !
عالم دین مفتی بشیر احمد نے مزید کہا کہ حج جیسی عظیم الشان عبادت کا علم حاصل کرنا ضروری ہے صرف دیکھا دیکھی سے اس فریضہ کو ادا نہیں کیا جاسکتا اس موقعہ پر مفتی بشیر احمد نے حج وعمرہ کا مکمل طریقہ بالتفصیل قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کیا اور قیام حرمین شریفین کے آداب سنن واجبات وفرائض سے روشناس کیا اور اپنے نیز ماہرین حج کے تجربات بھی بتلائے اس موقعہ پر جو حضرات شامل رہے ان میں مولانا محمد نعمان مظاہری استاذ مدرسہ صوت القرآن سیفیہ محلہ الی سہارن پور،جناب سید مشکور احمد یکے از ذمہ داران جماعت تبلیغ سہارنپور ماسٹر جمشید سہارنپور مفتی محمد ناصرایوب ندوی مفتی دارالافتاء والقضاء فیض العلوم خانقاہ بوڑیہ کے نام قابلِ ذکر ہیں!
