سمریاواں، سنت کبیر نگر
(رپورٹ محمد رضوان ندوی)
مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن سمریاواں ضلع سنت کبیر نگر شاخ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں سال رواں انجمن الاصلاح کا افتتاحی پروگرام منعقد ہوا
جس میں انجمن الاصلاح کے عہدے داران کابھی انتخاب نو عمل میں آیا جس میں محمد ندیم بن قاری صدر الدین کو انجمن الاصلاح کا ناظم ، محمد ذیشان ثانویہ رابعہ کو نائب ناظم، محمد جنید ثانویہ خامسہ کو امین العام اور محمد حنظلہ عالیہ اولی (عربی پنجم) کو نائب امین العام مقرر کیا گیا، معتمد دار الکتب عہدہ کے لئے محمد عاصم عالیہ اولی شریعہ ، نائب کے لئے محمد شارب عالیہ اولی شریعہ اور معاون کے لئے محمد مکرم ثانویہ خامسہ کا انتخاب کیا گیا ، اسی طرح معتمد بزم صحافت کے لئے محمد عادل ان کے نائب کے طور پر محمد سفیان اور محمد غفران کو کثرت رائے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا جب کہ معتمد بزم ثقافت محمد احمد اور ان کے نائب محمد ریحان اور محمد ساجد کو متعین کیاگیا – اس کے علاوہ جداری پرچے ماہنامہ نوید صبح ،شاہین ،البدر ،وائبریشن آف پین اور اجول بھوشیہ کے ایڈیٹران ،ان کے نائبین ،امناء صفوف ،امناء غرف،ارکان اور ہر بزم کے سرپرست بھی منتخب کئے گئے
پروگرام کا آغاز محمد ہمام کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا نعت نبی وحید الحق ،محمد ذیشان اور سعید احمد نے پیش کیا صدر مدرس مولانا غفران احمد ندوی نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں قوت بیانی کی سخت ضرورت ہے تاکہ فرقہ پرست طاقتوں اور ظلم کے خلاف زبان وبیان اور تحریر کے ذریعہ مقابلہ کیا جا سکے ،طلبہ وقت کے قیمتی لمحات کو ضائع نہ کریں، انجمن الاصلاح کے اسٹیج سے خوب فائدہ اٹھائیں، ہر پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ مستقبل میں دین کے داعی بنیں اور امت کی بہتر رہنمائی کرسکیں اپنے مقصد کا صحیح رخ متعین کرکے اخلاص کے ساتھ علم دین حاصل کرتے رہیں مولانا نے مزید کہا کہ زبان و بیان کی اہمیت و افادیت ہر دور میں مسلم رہی ہے، تقریر و تحریر کے ذریعہ دنیا کا محبوب ترین مقام حاصل کیا جا سکتا ہے ، گناہوں کے بوجھ سے بے حال، سسکتی بلکتی اور دم توڑتی انسانیت کو بچایا جا سکتا ہے ، معاشرہ سے بے حیائی، بے غیرتی ، فسق و فجور اور منکرات کو دور کیا جاسکتا ہے ، تقریر دعوت الی اللہ ، اصلاح امت اور دفاع اسلام کا بہتر ذریعہ ہے۔ طلبہ کے لئے ضروری ہے کہ مدارس سے صرف نرا عالم بن کر نہ جائیں بلکہ عالم کے ساتھ مخلص مبلغ اور فکر مند داعی بن کر جائیں اور اپنے گھر اور اپنے محلے علاقے والوں میں اللہ اور اسکے رسول کا پیغام پہنچائیں
اجلاس کا اختتام میر کارواں مولانا منیر احمد ندوی مہتمم مدرسہ کے دعائیہ کلمات پر ہوا
اس موقع پر مفتی نجم الھدی قاسمی رحیمی ،مفتی محمد عاصم ندوی معتمد تعلیمات ،مولانا ذکی احمد ندوی، قاری محمد ارشد قاسمی، مولانا محمود احمد قاسمی ندوی ،مولانا انیس الرحمن ندوی، قاری ولی الدین ندوی ،قاری عظمت اللہ ،قاری علاء الدین حافظ وسیم اختر خاص طور پر موجود رہے.
