عبدالقیوم ہمدم علی نگری
ماں سے بہتر میرا کوئی ہمدم نہیں
پیار ماں کا کبھی دوستو کم نہںں
میرے دل کا سکوں پیاری ماں ہے فقط
اسکےسائے میں مجھکوکوئی غم نہیں
ماں محبت کی ہوتی ہے سچی کتاب
ماں کی الفت میں یاروکوئی خم نہیں
جو کہے اپنی معصوم ماں کو برا
جھوٹا ہے وہ بشر بالیقیں دم نہیں
ماں کی شفقت سےہی آج ہم شاد ہیں
اس کی الفت بنا خوشنماں ہم نہیں
رات دن ہم کو خوشیاں وہ دیتی رہی
مسکرائی سدا کوئی ماتم نہیں
اسکی خدمت سے ہمدم توغافل نہ ہو
اسکی عظمت کسی سےکوئی گم نہیں
