الفلاح فاؤنڈیشن بانی جناب ذاکر حسین صاحب کے ذریعہ مجھے بارہ سے تیرہ یونٹس خون ملا:عتیق احمد (ٹھیکما) 

 

رپورٹ:یاسر پٹھان 

 

اعظم گڑھ، 10 جون: خون عطیہ کی معروف تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) بے شمار مریضوں کیلئے رحمت بن کر سامنے آئ ہے۔ تنظیم کی جانب سے آج پھر اعظم گڑھ باشندہ عتیق احمد کے بیٹے عمر کو ایک یونٹ مفت خون مہیا کرایا گیا۔ اس سے قبل بھی عتیق احمد کے بیان کے مطابق انہیں بارہ یونٹس خون الفلاح فاؤنڈیشن سے مہیا کرایا گیا ہے۔

عتیق احمد نے اپنے بیان میں الفلاح فاؤنڈیشن بالخصوص الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے الفلاح فاؤنڈیشن سے اب تک لگ بھگ 12,13 یونٹس خون مل چکا ہے۔ انہوں نے تنظیم کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اس کیس کو کرانے والے الفلاح فاؤنڈیشن رکن عمر ظفر خان اور اسامہ ظفر خان رہے۔ انہیں کی وجہ سے آج عتیق احمد کو مفت خون مل سکا۔ ہمیشہ کی طرح اس کیس میں بھی ذاکر حسین کو صبح سے شام ہوگئی۔ زیادہ تر بلڈ کے کیسیز میں ذاکر حسین کو پوری پوری راتوں اور پورے پورے دن محنت کرنی پڑتی ہے، تب جاکر کسی مریض کو خون ملتا ہے۔کیس میں مدد کرنے والے رما بلڈ بینک کے مکیش کا الفلاح فاؤنڈیشن نے شکریہ ادا کیا ہے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے