بیدر۔ 11؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): نہرو اسٹیڈیم بیدرکے قریب واقع گرو نانک انڈی پینڈنٹ ڈگری کالج کے طلباء نے موجودہ جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان میں عمدہ رینک حاصل کرکے کوالیفائی کیا ہے اورسبھی کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔طلباء ارپت موہن شیو گونڈ نے 634 واں رینک حاصل کیا اور ارپیت اجیت سوریہ ونشی نے آل انڈیا سطح پر 1690 واں رینک حاصل کرتے ہوئے جے ای ای ایڈوانسڈ میں رینک حاصل کرکے ضلع اور کالج کا نام روشن کیا۔ گرو نانک انسٹی ٹیوٹ کی نائب صدر ڈاکٹر ریشماں کور نے دونوں طلبہ کو تہنیت پیش کی ۔
اس موقع پر کالج کی اکیڈمک ڈین جسمنت کور، پرنسپل ڈاکٹر وکرم سنگھ تومر اور طلباء کے والدین موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ڈاکٹر وکرم سنگھ تومرپرنسپل گرو نانک پی یو کالج، بیدرنے دی ہے۔
