بیدر۔ 15؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): جماعت اسلامی ہند بیدر کاہفتہ واری اجتماع 16؍جون اتوار کی صبح ٹھیک 11؍بجے دن ، مسجد ابراھیم خلیل علیہ السلام ، چیتہ خانہ بیدر میں ہوگا۔ درس قرآن جناب محمدثناء اللہ رکن جماعت کا ہوگا۔ جب کہ پارلیمانی انتخابات سے متعلق انجینئر مبشرسندھے رکن جماعت اور صدر WPIبیدر ضلع کا خصوصی خطاب رہے گا۔

جناب محمد ابراھیم معظم امیرمقامی جماعت اسلامی ہند بیدر اختتامی خطاب کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ جناب محمد عارف الدین معاون ا میرمقامی JIHبیدرنے تمام سے وقت مقررہ پر شرکت کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے