چٹگوپہ۔ 16؍جون (عبدالقدیر لشکری): ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے ایم ایل اے بیدر جنوب اور ریاستی بی جے پی سکریٹری نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہاہے کہ کل 17-06-2024، پیر کو صبح 10 ؍بجے شہر کے امبیڈکر سرکل کے پاس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف بی جے پی کی جانب سے زبردست احتجاج کیاجائے گا۔ میں پارٹی عہدیداروں اور بوتھ لیول کے کارکنوں سے بڑی تعداد میں شرکت کی درخواست کرتا ہوں ۔
واضح رہے کہ 17؍جون کو عیدالاضحی ہے اور ایسے وقت جب کہ شہر بیدر کے مسلمان عید کی نماز کے لئے جائیں گے ۔ بی جے پی کایہ احتجاج شاید ہی کسی کو پسند آئے۔ پولیس نے بھی کس طرح احتجاج کی اجازت دی ہے۔ 17؍جون کے بجائے 18؍جون کوبھی احتجاج کیاجاسکتاہے۔
