بیدر۔ 19؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): ریاستی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال سے لاگو تعلیمی پالیسی کی وجہ سے دیہی علاقوں میں آنگن واڑی مراکز بند ہونے کی وجہ سے بچوں کی حاضری کم ہونے کی وجہ سے آنگن واڑی مددگار اور کارکنان سڑکوں پر اترآئے ہیں۔ سرکاری اسکولوں میں ایل کے جی، یو کے جی کلاسز کے آغاز کو منسوخ کر دیاجائے۔ CITUکی قیادت میں تعلقہ آنگن واڑی کارکنان نے میونسپل ایڈمنسٹریشن منسٹررحیم خان کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے یہ اپیل کی۔ 400-500 آنگن واڑی کارکنان اور ہیلپر گزشتہ 3 دنوں سے میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر رحیم خان کے دفتر کے سامنے چدری موقوعہ میلور رنگ روڈ پر دھرنا دے رہی ہیں۔ بتایاجارہاہیکہ اس پالیسی کی وجہ سے دیہی علاقوں کے معصوم بچے تعلیم اور دیگر سہولیات سے محروم ہو رہے ہیں۔

C.I.T.Uکامطالبہ ہے کہ آنگن واڑی مراکز میں گورنمنٹ ایل کے جی، یو کے جی کلاس شروع کرنے کی کوشش ترک کردے ۔ تعلقہ صدر شکنتلا نرسنگھ سونی کی قیادت میں دھرنا ستیہ گرہ منظم کیاگیا۔ اس دھرنا ستیہ گرہ میں سری دیوی چوڑے، اوشا گتہ دار، چنمّا کیمپے، سمترا پجاری، وجے لکشمی ہمناآباد، پربھو سنتوشکر، جگدیوی پتری، شانتا ناگورے اور دیگر موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے