بیدر۔20؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): بنگلور کی گرین فاؤنڈیشن کی طرف سے آئین کی دفعہ 371(j) ترمیمی ایکٹ کے خلاف جدوجہد کو منظم کرنے کے لیے بھوم ریڈی کالج بیدرمیں ایک خصوصی اجلاس22 ؍جون کی صبح 11 بجے کلیان کرناٹک ہوراٹاسمیتی کی جانب سے یہاںمنعقد ہوگا۔نڈوجہ ڈاکٹر بسولنگا پٹا دیورومیٹنگ کی صدارت کریں گے۔ کنڑ اساہتیہ پریشد کے ضلع صدر سریش چن شیٹی نے کہا کہ کلیان کرناٹک کی شناخت کی بقا، خصوصی حیثیت اور گرین فاؤنڈیشن کو مناسب جواب دینے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔کلیان کرناٹک کو خصوصی درجہ فراہم کرنے والے 371(j) ترمیمی قانون کے نفاذ کی وجہ سے، ریاست میں زیادہ تر پوسٹیں اور تعلیمی داخلے کلیان کرناٹک کے سات اضلاع میں جا رہے ہیں۔ بنگلورو کے کچھ مفاد پرست یہ کہہ کر بہتان پھیلا رہے ہیں کہ باقی 24 اضلاع کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وہ اس طرح 24؍ اضلاع کے لوگوں کو غلط پیغامات بھیج رہے ہیں۔
گرین فاؤنڈیشن نے احتجاج کرتے ہوئے کلیان کرناٹک کے لوگوں کے حقوق کی پامالی کی سخت مذمت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کلیان کرناٹک کے طلباء اور بے روزگاروں کی فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے 371(j) ترمیمی ایکٹ کی بقا کیلئے لڑنا ضروری ہے۔کلیان کرناٹک کے احتجاجی ، ضلع مٹھادھیش، تعلیمی اداروں کے قائدین اور معززین سے میٹنگ میں شرکت کرنے اور اپنے مشورے دینے کی درخواست کی ہے۔
