کانگریس حکومت غریبوں کے پیٹ پر مار رہی ہے: ایشور سنگھ ٹھاکر
بیدر۔ 20؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): ریاست میں برسراقتدار آنے والی سدرامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریبوں کے پیٹ پر مار رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ڈویژنل انچارج اور بیدر شمال اسمبلی حلقہ کے لیڈر ایشور سنگھ ٹھاکر نے یہ بات کہی اور بتایاکہ اس عمل سے زخم مزید بڑھ گیا ہے۔ بیدر تعلقہ کے جنواڑاسرکل میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بیدر اورا د سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ ایک طرف وہ خواتین کو جھوٹی گارنٹی پر پیسے دیتے ہیں۔ دوسری طرف قیمتیں بڑھانا اور مردوں کی جیبوں سے چوری کرنا کانگریس حکومت کی بری پالیسی ہے۔ کانگریس کی حکومت آنے کے بعد اسٹامپ پیپر، شراب، سبزیاں، رجسٹریشن فیس، ایکسائز ڈیوٹی وغیرہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ ریاستی حکومت وسائل کو متحرک کرنے کے نام پر غریبوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اشیائے خوردونوش آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ اس سے غریبوں کا جینا مشکل ہو ا ہے۔ اس لیے ریاستی حکومت کو فی الفور قیمت کم کرنی چاہیے۔ بصورت دیگر گاؤں گاؤں میں احتجاج کیا جائے گا، انہوں نے حکومت کو انتباہ دیا۔
اس موقع پر دیہی منڈل کے صدر راجندر پجاری ، ضلع جنرل سکریڑی پیرپا اورادے، شہری منڈل کے صدر ششی دھر ہوسلی نے ریاستی حکومت کے خلاف مہنگائی کی مذمت کی۔ اس موقع پر دیہی منڈل کے جنرل سکریٹریز ناگیندر پاٹل چامبول، دیپک گادگے، نجلنگپا پاٹل چمکوڑے، دیویندر سادھو، ماروتی کولی، گرپا رکشے اسلام پور، بھیم راؤ پوار، دھرمیندر ایرنلی، نام دیو دداپور، چمن سنگھ، وجئے سنگھ، ناگ شٹی ہڑے امبر، شرنیاسوامی ، میونسپل کونسل ممبران سنگمیش نوباد، راجیش پپو، بابو راؤ ملکاپورے، لکشمن راٹھور، کیلاش کازی، شیوکمار سوامی یرنلی، پرکاش کولی مرکل، دولت چامبول، شیومورتی بھٹناپوری، بسواراج چکلی، کاشی ناتھ پاٹل، مکیش سیریکارا، سوامی داس چنڈیکے،نتن سولکلے ، سورج سنگھ راٹھور، رمیش راؤ لاوٹے، وینکٹ راو جاگیردار، وینکٹ راؤ چدرے مرکل، نوین چِٹہ، وشواناتھ راجنال، سنتوش کالے، ہنومنت اسلام پور، راجکمار پانڈرے، سنجو بھیم نگر، وینکٹ راو سیریکار، سنجو کمار بیندرے، پرفل سونی، سریدھر چدرے، بسواراج ملپا، اور پارٹی کے اہم عہدیداروں نے اس احتجاج میںحصہ لیا۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
