بیدر۔28؍جون(محمدیوسدف رحیم بیدری): جنرل سیکرٹری ضلع کانگریس کمیٹی بیدر و کوآرڈینیٹر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی وار روم احسن کمال پرویز نے حلقہ پارلیمنٹ بیدر سے بھاری اکثریت کے ساتھ شاندار و تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کے سب سے کم عمر رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر اور آج ایوان پارلیمنٹ میں بحیثیت رکن پارلیمنٹ حلف لینے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ بیدر شری ساگر ایشور کھنڈرے کے تئیں اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔
احسن کمال پرویز نے امید ظاہر کی کہ شری ساگر ایشور کھنڈرے اپنی نوجوان ، ترقیاتی ذہن و فکر رکھنے والی حرکیاتی قیادت اور اپنے سیاسی اثرورسوخ کا بھرپور استمعال کرتے ہوئے ضلع بیدر کی مجموعی ترقی ، منفعت بخش بڑے اور اہم انڈسٹریز کے قیام ، بیدر سے تمام شہروں کو فضائی سرویس کے آغاز، اور سماج کے تمام طبقآت کی بھلائی کیلئے اور عوامی خوشحالی کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں اور قابلیتوں کا بھرپور استمعال کرتے ہوئے بلخصوص آپ کی اس شاندار و تاریخی کامیابی میں انتہائ اہم رول ادا کرنے والے مسلمانوں کے سیاسی، سماجی، معاشی ، تعلیمی مسائل کی یکسوئی کے ساتھ ساتھ مولانا ۔ابوالکلام آزاد اردو یونیورسٹی کے سٹلائیٹ کیمپس کیلئے اراضی مہیا کرواتے ہوئے آپ کے تئیں عوام کی توقعات پر کھرا اتریں گے
