بیدر۔ 28؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): دودن سے شہر میں تجاوزات کو ہٹایاجارہاہے۔ آج جمعہ کو جب شہر کے نئے اور مشہور GV Mallموقوعہ موہن مارکیٹ بیدر کی تجاوزات اور پارکنگ کے حوالے سے بلدیہ عملے نے بات کی توسرکاری ذرائع کے بموجب جی وی مال کے مینجر نے سی ایم سی عملہ کو دھمکیاں دیں جس کی بناپر مینجر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیاگیاہے۔ جی وی مال کی وجہ سے بھیڑ بہت بڑھ رہی ہے جس سے حادثہ کاخطرہ بھی بڑھ گیاہے۔ سب ڈویژنل ایگزیکٹیومجسٹریٹ ، بیدر سب ڈویژن بیدر نے سب انسپکٹر آف پولیس نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن بیدر کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے
ہدایت دی ہے کہ بالومینجر جی وی مال ، موہن مارکیٹ بیدر اور سنتوش جادھو ، جی وی مال ، موہن مارکیٹ بیدر نے دفعہ IPCسیکشن 186اور دفعہ 353کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلدیہ کمشنر ، پی ڈی DUDCاور بلدیاتی عملہ کو اپنے عوامی فرائض سے روک دیاہے۔

سرکاری افسران کو کام سے روکنا دراصل مجرمانہ عمل ہے جبکہ جی وی مال کے باہر عوامی مقام کو کمرشیل طورپر استعمال کرتے ہوئے افسران کے انتباہ کو نظرانداز کیاہے۔ مجموعی طورپر انھوں نے پارکنگ اور قبضہ دونوں ہی اپنے مال کے باہر کررکھاہے جس سے ٹریفک کے مسائل اور حادثات، زخمی ہونے کے مواقع ، خطرناکی اورعوام کا دیگر حادثات رونما ہونا طئے ہے۔ یہ دراصل سیکشن 268آئی پی سی کی خلاف ورزی ہے۔ اسی طرح سیکشن 44ایکٹ 1973کواستعمال کرتے ہوئے مذکورہ افراد جہاں کہیں ہو انہیںفوری طورپر گرفتار کرنے کاحکمنامہ جاری کیاگیاہے۔ اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔
