بیدر۔ 28؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): کلیان کرناٹک کوخصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 371 (J) کے خلاف بنگلورو گرین فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کی مذمت کرنے کے لیے کل 29 جون بروز ہفتہ صبح 10؍ بجے بیدر شہر کے امبیڈکر سرکل پرایک زبردست احتجاج منظم کیا جارہاہے، جس کی قیادت ضلع بیدرکے معززین نے کیا ہے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء اور ضلع انجمنوں کے قائدین شرکت کریں گے ۔

جناب سریش چن شیٹی ضلع صدرکنڑ ساہتیہ پریشد، بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایاکہ یہ ہماری شناخت اور عزت نفس کامسئلہ جس کے لئے ہم بھرپور جدوجہد کریں گے۔ لہٰذا سبھی سے شرکت کی پرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے