گلبرگه. 28/ جون  (ڈاکٹر ماجد داغی): ڈی ڈی پی آئی محکمہ تعلیماتِ عامہ گلبرگہ میں گزشتہ روز ای سی او عہدوں کی کاونسلنگ منعقد کی گئی تھی ۔ محمد سالار مسعود نے ڈی ڈی پی آئی دفتر میں مخلوعہ اردو و دیگر اقلیتی زبانوں کے مدارس ای سی او عہدہ کا انتخاب کیا۔ اسی طرح محمد الطاف نے گلبرگی نارتھ بی ای او دفتر میں ای سی او کے عہدہ کا انتخاب کیا۔ اس پُر مسرت  موقع پر کرناٹک اسٹیٹ لنگویسٹک مایناریٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن گلبرگہ کے صدر محبوب اتنور کی جانب سے مذکورہ دونوں عہدیداروں کو شال اڑاھا کر گل پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔  اسوسی ایشن کے تمام ذمہ داروں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جناب واجد اختر صدیقی، ملیّا گتہ دار صدر پرائمری اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن گلبرگہ، محمد عرفان ثمین اردو ای سی او گلبرگہ محمد جاوید اقبال صدیقی، محمد مشتاق احمد ، محمد عبد الرحیم ، محمد جعفر علی ، و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے