اس عظیم الشان کانفرنس سے اوقاف کے امور و مسائل پر گفتگو سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے

مطیع اللہ حقیق اللہ
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان آل سعود/ حفظہ اللہ کی سرپرستی میں عالمی اتحاد کی تشکیل اور تمام امور میں وسطیت و اعتدال پسندی کی فضا ہموار کرنے اور غلو و انتہا پسندی کو روکنے جیسے عظیم اہداف کے حصول کی خاطر ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد مکہ مکرمہ میں ہونے جا رہا ہے،حکومت سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور و اوقاف کے زیر انتظام یہ کانفرنس ٢٩ محرم اور یکم صفر ١٤٤٦ھ کو منعقد ہو رہی ہے، جس میں خادم الحرمین الشریفین کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود/ حفظہ اللہ کی بھر پور توجہ اور دلچسپی شامل ہے۔
وزارت اسلامی امور و اوقاف کے وزیر محترم د/عبد اللطیف عبدالعزیز آل الشیخ /حفظہ اللہ اس کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ساری توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔
اور یہ اپنی نوعیت کی ایک اہم ترین کانفرنس ہوگی جس میں مختلف ممالک کے اسلامی اوقاف کے وزراء اور دیگر متعلقہ اعلی ذمہ دار شخصیات کی شرکت ہوگی اور اہم ترین حساس مسائل اور امور پر گفت و شنید ہوگی جس میں اسلام کے اندر عقائد و عبادات اور دیگر معاملات و احکام میں وسطیت و اعتدال پسندی اور موجودہ حالات میں اس کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا جائےگا اور یہ ایک حقیقت ہے کہ دین اسلام میں توسط و اعتدال ہے، غلو و افراط اور تشدد و تطرف کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
بہرحال یہ ایک اہم ترین عالمی کانفرنس ہے جس میں شرکاء متعدد موضوعات پر اپنے افکار و خیالات کو پیش کریں گے اور عالمی تناظر میں اسلامی اوقاف کے حساس امور پر تبادلۂ خیال کریں گے اور اس میں اہم ترین فیصلہ کئے جائیں گے اور قرار دادیں منظور کی جائیں گی۔
اللہ تعالی سعودی حکومت اور خادم الحرمین شریفین/ حفظہ اللہ اور ان کے ولی عہد محمد /حفظہ اللہ اور وزیر اسلامی امور و اوقاف ڈاکٹر عبدالطیف آل الشیخ /حفظہ اللہ اور تمام ذمہ داروں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
