سدھارتھ نگر 4/اگست (نمائندہ): جامعہ عربیہ دارالفلاح سنیچری بازار آنند نگر (پھریندا)مہراج گنج کے زیر انتظام منعقد ہونے ضلع مہراج گنج کے پہلے دو ضلعی مسابقہ القرآن الکریم فی الحفظ والتجوید جو بتاریخ 10 و 11ستمبر 2024 بروز منگل و بدھ کو منعقد ہونے والا ہے۔ اسی کے ضمن میں ایک انتباہی پیغام ہے۔ "مسابقہ القرآن الکریم میں شرکت کرنے والے تمام مساہمین کے ذمہ داروں سے گزارش ہے کہ جو فارم آپ حضرات کو دیا گیا ہے اس کو جمع کرنے کی آخری تاریخ 20/اگست 2024 ہے۔ آپ متعینہ تاریخ سے پہلے موبائل یا واٹس ایپ کے ذریعے اپنے سرگرمیوں کی اطلاع فرمادیں تاکہ انتظامیہ کو شرکائے مسابقہ کا کچھ اندازہ ہوجاۓ اور انتظام میں سہولت ہو ۔”

یہ اطلاع مدرسہ عربیہ ضیاء العلوم کے صدر مدرس مولانا نور الاسلام قاسمی محبوب نگر گدھ مروا سدھارتھ نگر نے دی ہے اور بتایا کہ مدرسہ عربیہ دارالفلاح سنیچری بازار کے مولانا محمد یوسف صاحب نے اس انتباہ کے ساتھ موبائل نمبر 7388318494 اور 9519437613 بھی شیئر کیا ہے جس پر ان سے رابطہ کرکے مساہمین مسابقہ مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے