چٹگوپہ ۔ 20؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب محمد حبیب احمدکونسلر وارڈ نمبر 11، ٹی ایم سی چٹگوپہ کے علاوہ دیگر کونسلر س وشال، مظفر پٹیل ، اور بھاسکر کی دستخط سے ٹریفک کنڑولر چٹگوپہ بس اسٹائنڈ چٹگوپہ کو ایک میمورنڈم کنڑی زبان میں دیاگیاہے۔ جس میں بتایاگیاہے کہ چٹگوپہ سے رات 9بجے ایک بس اور رات 10:30بجے ہمناآباد تا چٹگوپہ ایک بس کی سخت ضرورت ہے۔ اسی طرح اسی وقت ایک اور نان اسٹاپ بس کی ضرورت ہے جو چتگوپہ سے ہمناآباد کے لئے ہو۔ جس میں کنڈکٹر کم ڈرائیوررہے۔ اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے