کامیاب ہونے والوں پر انعام کی بارش۔

 

(مطیع اللہ مدنی)

حکومت سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور و اوقاف نے اپنی شاندار سابقہ روایات کی روشنی میں امسال بھی حفظ و تجوید قرآن کریم کا اہم ترین بین الاقوامی مسابقہ کا انعقاد کیا ہے جو شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کے نام منسوب ہے جس میں پورے عالم کے متعدد ممالک کے حفاظ طلبہ نے شرکت کی اور نتائج کا بھی اعلان ہو چکا ہے۔ نمایاں پوزیشن لانے والوں کے علاوہ مسابقہ میں شامل تمام حفاظ کو گراں قدر انعامات اور ہدایا و تحائف سے نوازا گیا۔

مختلف زمرے کے ممتاز اولین پوزیشن حاصل کرنے والوں کو لاکھوں سعودی ریال انعام کے طور پر دیا گیا، یہ جاننا کافی ہوگا کہ پہلے زمرہ میں اول نمبر لانے والے کو 50 لاکھ سعودی ریال دیا جاتا ہے،

یوں اس مسابقۂ قرآن پر مملکت توحید و سنت کروڑوں روپئے خرچ کرتی ہے اور قرآن کریم کی عظیم الشان خدمت کا شرف اسے حاصل ہے اس حکومت کے جملہ کارہائے نمایاں اور خدمات جلیلہ بہت زیادہ ہیں۔

امسال کے مسابقہ ایک اہم بات یہ بھی ہے مختلف ممالک کے نمایاں کامیاب طلبہ میں بنگلہ دیش کے دو طالب علموں نے اپنے اپنے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اپنے ملک کا نام روشن کیا۔اللہ تعالی انہیں علم و عمل کی توفیق دے۔ آمین

اس مسابقہ کا خود مملکت سعودی عرب اور پوری دنیا پر بہت عمدہ اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے اللہ تعالی کی کتاب کے حفاظ و قراء کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسلام سچا دین ہے اور اللہ تعالی کی کتاب برحق اور ایک عظیم الشان معجزہ ہے اور قیامت تک محفوظ رہنے والی کتاب ہے۔

اللہ تعالی سعودی حکومت اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود حفظہمااللہ اور وزیر الشئون الاسلامیہ دکتور عبداللطیف عبدالعزیز آل الشیخ حفظہ اللہ اور تمام اعیان حکومت اور منتظمین کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے