ائرفورس افسران ، ڈپٹی کمشنر شلپا شرما، ایس پی پردیپ گنٹی اور عوام نے قلعہ ارک بیدر سے ائر شوکا مشاہدہ کیا

بیدر۔ 30؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): ذرائع کے بموجب بیدر ائرفورس اسٹیشن کی انتظامیہ نے آج جمعہ کو تین بجے دوپہر بیدر کے قلعہ ارک پر ائر شوکاشاندار مظاہر ہ کیا۔ جس کودیکھنے کے لئے بیدر کی عوام کو دعوت دی گئی تھی۔ جس کے لئے کرسیوں کاباقاعدہ انتظام بھی تھا۔ ڈپٹی کمشنر بیدر شلپا شرما ، محکمہ پولیس کے سپرٹنڈنٹ آف بیدر ضلع جناب پردیپ گنٹی ، کے علاوہ ائرفورس افسران بھی اپنے اس عملہ کے ساتھ موجودتھے جو ائرشوکی عمدہ تصویریں بنارہاتھا۔ ایک موقع پر ڈپٹی کمشنر شلپا شرما نے بھی اپنے موبائل سے ہوائی جہازوں کے مظاہرہ کی تصویریں لیں۔ 9ہوائی جہازوں نے ترنگے کے تینوں رنگ (بھگوا، سفید اور ہر ا) ہوامیں بکھیرتے ہوئے شاندار طریقے سے مظاہر کیا۔ کبھی ہوائی جہاز ایک ساتھ نکل پڑتے۔پھر کچھ ہوائی جہاز دائیں بائیں ہوجاتے اور ایک دو جہاز درمیان میں اڑان بھرتے رہ جاتے۔
الٹ پلٹ ہوکر بھی جہازوں نے مظاہرہ کیا۔ آج جمعہ 30؍اگست کو عوام کوائرشوکامفت موقع دیاگیاتھاجس میں نوجوان لڑکوں کے علاوہ برقعہ پوش خواتین بھی موبائل پر بات کرتی نظر آئیں۔محکمہ فائر بریگیڈ کی جانب سے حفاظتی گاڑیوں اور عملہ کااہتمام بھی کیاگیاتھا۔ کل 31؍اگست ہفتہ دوپہر 3بجے اسکول اور کالج کے طلبہ کے لئے مبینہ طورپر ائر شودیکھنے کا مفت موقع حاصل رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے