چٹگوپہ۔ 30؍اگست (عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہٹاؤن کی عوام کو مطلع کیاجاتا ہے کہ اگر وہ موجودہ سال 2024-25 کا اپنا پراپرٹی ٹیکسبتاریخ: 14/09/2024 تک ادا کرتے ہیں، تو انہیں 5%رعایت ٹیکس میں ملے گی ۔ یہ حکمنامہ مورخہ: 28/08/2024 کوانڈر سکریٹری شہری ترقیات بنگلور ، حکومت کرناٹک نے جاری کیا ہے۔لہٰذا،چٹگوپہ قصبہ کی تمام عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے متعلقہ پراپرٹی ٹیکس رواں سال 2024-25 کی تاریخ: 14/09/2024 تک ادا کریں اور حکومت سے پراپرٹی ٹیکس کا5% فیصد حصہ حاصل کرلیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ 5% ڈسکاؤنٹ سے فائدہ اٹھائیں۔
پچھلے سال کی طرح امسال بھی عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پراپرٹی ٹیکس، واٹر ٹیکس اور بزنس لائسنس ٹیکس ادا کرکے چٹگوپہ ٹاؤن کی ترقی میں اپنا رول اداکریں ۔
یہ بات چیف آفیسر چٹگوپہ ٹاؤن میونسپل کونسل جناب حسام الدین بابانے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ عوام الناس کو مطلع کیاہے۔اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے ۔
