کنچن پور دیوریا (محمّد حسین رضوی):

پتھر دیواں اسمبلی حلقہ کے مجھواں کی حناخاتون نے انڈر نج17بھارتی خواتین فٹ بال ٹیم کی کپتانی کر گھر واپس آنے کے بعد جب پیر کو اپنے کالج پہنچی تو کالج پر اُن کا پر جوش استقبال ہوا ۔ وہ جارڈن ۔ کزاکستان ۔ بنگلہ دیش میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کر چکی ہیں۔ پیر کو جب وہ اپنے کالج مہارانا پرتاپ انٹر کالج پتھر دیواں پہنچی تو کالج کے پرنسپل اور وہاں کے لیکچرار نے حناخاتون کا پرجوش استقبال کیا۔ شاردا دیوی مہلا ڈگری کالج کورمی پٹی پتھر دواں کے پروفیسر احمد حسن جامعی نے کہا کہ ایک اچھے اِنسان کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے کھیل نہایت ضروری ہے۔ ہر وہ کام جو ہماری ذہنی و جسمانی فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ جسم کو چاق وچوبند اور صحت بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔ حناخاتون کوبچپن سے ہی فٹبال میں ادھیک رجحان ہونے کے کارن حنا خاتون کے والدین نے انہیں فٹبال کا تعلیم دلانا شروع کیا اس کے فٹبال کے استاذ جے کمار راؤ کا کہنا ہے کہ حنا خاتون کے اندر محنت کرنے کی لگن سب کھلاڑیوں سے زیادہ ہے جِس کا نتیجہ ہے کی آج حناخاتون کو یہ مقام ملا ہے۔ اس موقع پر مینیجر راجیندر سنگھ، پرنسپل حریندر سنگھ، اپیندر سنگھ۔، ذکاء اللہ ۔مقصود، جمشید عالم۔ مونو سنگھ۔ گھولو سنگھ شکتی سنگھ، ویر پرتاپ سنگھ وغیرہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے