نئی دہلی: راجستھان مدرسہ بورڈ کے چیئرمین عالی جناب ایم ڈی چوپدار صاحب نے مدرسہ کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں محبان اردو ایجوکیشنل ٹرسٹ راجستھان ڈویژن کے انچارج جناب ندیم صدیقی صاحب کو ممبر بنانے جانے اور معاشرے کے تمام طبقات کی نمائندگی دیے جانے پر گہلوت حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر محبان اردو ایجوکیشنل ٹرسٹ کے قومی صدر ڈاکٹر مامون عبدالعزیز ، بہار یونٹ کے انچارج جناب مولانا کلیم اللہ ندوی صاحب، جھارکھنڈ یونٹ کے انچارج جناب فہد اقبال صاحب، مولانا شمیم مفتی، امام الدین قاسمی سمیت سبھی نے جناب ندیم صدیقی کو مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ اور امید ظاہر کی گئی کہ جناب ندیم صدیقی دینی مدارس کے بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ رکھیں گے اور مدارس کے طلبہ کو مین اسٹریم میں شامل کروانے اور تمام طرح کے پریشانیوں سے نجات دلوانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے