مہراجگنج (رفیع نعمانی): پنیرا بلاک کے تحت سونبرسا چوک میں واقع الجامعۃ الاسلامیہ خیر العلوم پوسٹ مولا گنج میں جمعرات کو ایک تعزیتی مجلس حضرت مولانا حکیم جنید عالم ندوی کی یاد میں مدرسہ کی جامع مسجد عمرفاروق میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت حضرت مولانا حافظ اسرار احمد قاسمی نے فرمائی اور نظامت کے فرائض حضرت مولانا شفیع اللہ قاسمی نے انجام دیا نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلّم شہزیب سلمہ نے پیش کیا اور منقبت کے اشعار شائستہ ثنا و یاسمین خاتون نے پیش کیا اس کے بعد مہمان خصوصی حضرت مولانا اقرار احمد قاسمی مہتمم الجامعۃ الاسلامیہ دارالعلوم حسینیہ دھنہا بیجولی کا پرمغز خطاب ہوا جس میں دارالعلوم دیوبند کے علماء کرام کا جو لاکڈاؤن میں اللہ کے پیارے ہوگئے اور مولانا جنید عالم ندوی تک کو موت العالم موت العالم کا مصداق بتایا مذید کہا کہ حضرت مولانا جنید عالم ندوی ایک ہمہ گیر شخصیت اور قناعت پسند اور سادہ صفت کے انسان تھے جو ہمیشہ قوم وملت کی درد میں کڑھتے اور سسکتے رہتے تھے اللہ پاک قوم کوان تمام حضرات کانعم البدل عنایت فرمائے اور لواحقین ۔متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

حضرت مولانا اقرار احمد قاسمی کے پر سوز دعا سے مجلس کا اختتام ہوا جس میں حضرت مولانا حقیق اللہ قاسمی صاحب حافظ وقاری شاہ عالم صاحب حافظ و قاری قمر الہدی صاحب ماسٹر امان اللہ صاحب ماسٹر عبد الجبار صاحب حاجی و قانون گو رحمت اللہ صاحب جناب اشرف علی‌ و عبدالغفار صاحبان و مدرسے کے صدر ممتاز احمد صاحب اور مدرسہ کے تمام طلبہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے