شہری حقوق کے تحفظ کے لیے قائم ایسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائس (اے پی سی آر) اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں بڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ حالیہ واقعات کی روشنی میں، ہم نے ریاستی حکومت پر زور دینے کے لیے ایک لیٹر پیش کیا ہے کہ ریاستی انتظامیہ ریاست کے تمام حصوں میں امن و امان کی برقراری کو یقینی بنائے اور کسی بھی جانی یا مالی نقصان کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

اے پی سی آر کے ذریعہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی (PIL) دائر کی گئی تھی اور ہندوتوا تنظیموں کے ذریعہ پرولا میں منعقد ہونے والی “مہاپنچایت” کو روکنے کے لیے مدد کی درخواست کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ عرضی میں مسلمانوں کو اپنی جائیدادیں خالی کرنے اور متعلقہ علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر زور دیا تھا، عرضی کے جواب میں 14 جون 2023 کو چیف جسٹس وپن سنگھی اور راکیش تھپلیال کی صدارت میں اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ریاست کے بنیادی فرض کو ادا کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے مدعا علیہان کو نوٹس جاری کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے