مہراج گنج (ساجد علی): ایل آر بی بہادری بازار 24 جولائی ٢٠٢٣ بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم 2023 کے تحت فریندا ایم ایل اے وریندر چودھری کا سماجی کارکن اشتیاق احمد نے پرتپاک استقبال کیا۔
شجرکاری مہم کے حوالے سے ایم ایل اے فریندا وریندر چودھری پورے علاقے میں درخت لگانے کے لئے علاقہ کے مکینوں کو ترغیب دلا رہے رہے ہیں، اسی سلسلے میں آج گرام سبھا وشرام پور پہنچ کر انہوں نے علاقائی لوگوں سے شجرکاری مہم میں شامل ہونے اور درخت لگانے کی تلقین کی۔
پروگرام کے دوران انصاف لیڈر نے ایم ایل اے مسٹر چودھری کی جم کر ستائش کرتے ہوئے ان کے ایم ایل اے پیریڈ میں غریبوں کے کاموں کو گناتے ہوئے کہا کہ فریندا جیسے پچھڑے علاقے کے غریب اور دبے کچلے لوگوں کی مضبوط آواز ہیں۔
اس موقع پر گلاب چند پاٹھک اے ڈی او پنچایت، امریندر سنگھ، گرام پردھان شمس الضحیٰ، سابق پردھان شمس تبریز، حافظ عبید الرحمان خان سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔
