دیوریا کے رام پور کارخانہ تھانہ علاقہ کے گورا گاؤں کا ہے یہ رونگٹے کھڑا کر دینے والا واقعہ

ظہیراللہ صدیقی 

ددیوریا: یوپی کے دیوریا میں رونگٹے کھڑے کر دینے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ننھیال میں رہنے والے ایک معصوم بچے کو اتوار کی رات اغوا کر کے قتل کر دیا گیا۔ قتل کر نے کے بعد قاتلوں نے اس کی لاش کو بوری میں بھر کر کھیت میں پھینک دیا۔ وہی واردات معصوم کے چچیرے نانا کے نابالغ پوتے نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر انجام دیا۔ پولیس نے دونوں قاتلوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے قتل کرنےکی وجہ جاننے کے لیے ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دیوریا کے رامپور کارخانہ تھانہ علاقہ کے گورا گاؤں کا رہنے والا نندیپ وشوکرما فرنیچر کا کام کرتا ہے۔ نندیپ وشوکرما کا سسرال تھانہ علاقہ رامپور کارخانہ دیوریا بدھو خان گاؤں میں راجندر وشوکرما کے گھر ہیں۔ راجندر وشوکرما کی رامپور کارخانہ تھانہ علاقے کے بیجناتھ پور چوراہے پر بلڈنگ مٹیریل کی دکان ہے۔ آر ین وشوکرما ابن نندیپ وشوکرما(عمر 8 سال) ننیہال میں رہتا تھا اور پڑھتا تھا۔

اتوار کی شام پہر تین بجے کے قریب آر ین اپنے گھر سے اچانک غائب ہو گیا۔ شام 5 بجے تک جب وہ کہیں نہیں ملا تو لواحقین نے تلاش شروع کر دی۔گاؤں میں جب وہ کہیں نہیں ملا تو گھر والوں نے اس کے والد کو اطلاع دی اور اس نے اپنے رشتہ داروں کے یہاں تلاش شروع کر دی۔لواحقین نے رات تقریباً 10 بجے رام پور کارخانہ پولیس کو معصوم کے اغوا کی اطلاع دی۔ پولیس حرکت میں آگئی اور فوری طور پر چھاپہ ماری کر کارروائی شروع کردی۔جب پولیس نے گاؤں والوں سے پوچھ گچھ کی تو ایک گاؤں والے نے بتایا کہ اس نے شام 4 بجے کے قریب آر ین کو اپنے چچیرے نانا کے پوتے کے ساتھ ڈومری کے قریب دیکھا تھا۔اس کے بعد پولیس نے چچیرے نانا کے پوتے کو حراست میں لے لیا۔ جب اس سے سخت پوچھ گچھ شروع ہوئی تو اس نے بتایا کہ اس نے رامپور کارخانہ تھانہ علاقہ کے ڈیگھوا پوٹوا گاؤں کے رہنے والے اپنے دوست کے ساتھ مل کر آرین کا قتل کر دیا ۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ آرین کو بہلا پھسلا کر رامپور کارخانہ ٹاؤن لے آیا۔وہاں سبھاش چوک سے تقریباً 200 میٹر آگے دونوں معصوم کے ساتھ کھیت میں گئے۔ وہیں رسی سے گلا دبانے کے بعد لاش کو بوری میں بھر کر کھیت میں پھینک دیا۔ دونوں کے کہنے پر پولیس نے تقریباً 3:00 بجے صبح کھیت سے معصوم کی لاش برآمد کی۔ ابھی پولیس دونوں قاتلوں سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔ابھی تک پولیس واقعے کی وجہ معلوم نہیں پتا کر سکی۔ تفتیش کے دوران قاتلوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ جرم انہیں سبق سکھانے کے لیے کیا تھا۔ دونوں ملزمان نابالغ بتائے جاتے ہیں۔

گھر میں مچا افراتفری :

واقعہ کا علم ہونے کے بعد سندیپ وشوکرما کے گھر میں افراتفری مچ گئی۔ آرین کے دو بھائی تھے۔ اس کے چھوٹے بھائی چھوٹو کی عمر 4 سال ہے۔ ماں رنکو دیوی کو جب سے واقعے کے بارے معلوم ہوا اس کے بعد سے وہ بدحواس ہیں۔

دیوریا کے ایس پی نے کہا :

شریش ترپاٹھی نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کو انجام دینے والے دونوں ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے