برڈپور (سدھارتھ نگر): بڑے رنج و غم کے ساتھ آپ کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ موہانہ علاقہ کے معروف و مشہور گاؤں پپرا ۔ پوکھریا کے رہنے والے ڈاکٹر ریاض احمد مرحوم اور مولانا اعجاز احمد سنابلی کے والد محترم جناب ڈاکٹر عبدالوکیل صاحب کا آج ابھی کچھ دیر پہلے انتقال ہوگیا ہے- انا لله وانا اليه راجعون۔ تغمده الله بواسع رحمته ورضوانه۔

موصوف صوم و صلاة کے پابند، تہجد گزار اور انتہائی نیک انسان تھے، ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کل مورخہ: 25/7/23 بروز منگل بوقت ساڑھے دس بجے صبح ادا کی جائے گی، ان شاءالله تعالى –

آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ بشرط سہولت و فرصت زیادہ تعداد میں شریک ھوکر ثواب حاصل کریں۔

اللہ تعالی ان کی دعوتی خدمات اور طاعات و عبادات کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اور بشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کا مکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے- آمين۔

مذکورہ اطلاع ضلعی جمعیت کے ناظم مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے دی ہے۔ ساتھ ہی قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست بھی کی ہے-

اللهم اغفر له وارحمه واسكنه فسيح جناته والهم أهله وذويه الصبر والسلوان۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے