گورکھپور (پریس ریلیز، ایڈوکیٹ انور عالم): ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) جو غریب اور پسماندہ لوگوں کو قانونی مدد اور رہنمائی، غریبوں کے لیے قانونی تحفظ، ناانصافی کا شکار ہونے والوں کے لیے قانونی دفاع اور ملک اور معاشرے سے ناانصافی اور مظالم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ ایسے ماحول میں جہاں سماج کے کسی فرد کے ذریعہ کئے گئے کسی جرم کی وجہ سے معاشرہ اور خود ان کے اپنے گھر اور خاندان کے افراد اس کے ذریعہ کئے گئے جرم کی وجہ سے ان سے اپنے تعلقات توڑ دیتے ہیں، ان حالات میں ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) ایسے افراد کی قانونی مدد فراہم کرتی ہے۔

اسی کڑی میں گورکھپور بچھیا جیل سے  1- راجکمار بھارتی، تھانہ کینٹ، وارانسی، 2- شیلاجیت ساہنی تھانہ ہنومان گنج، کشی نگر، 3- مکیش بھارتی تھانہ چلواٹال، گورکھپور کو رہا کرایا گیا۔

اے پی سی آر کوآرڈینیٹر مینا سونی نے بتایا کہ گورکھپور کے صدر ایڈوکیٹ انوار عالم کی مدد سے دو دن پہلے دو لوگوں کو رہائی ہوئی تھی اور ایک شخص کو آج رہا کرایا گیا ہے۔ رہا ہونے والوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جیل کی درخواست پر اے پی سی آر نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور قیدیوں کو قانونی امداد فراہم کرکے رہائی دلائی گئی۔

اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کے ریاستی سکریٹری ایڈوکیٹ نجم الثاقب نے بتایا کہ ریاست کی مختلف جیلوں میں ابھی بھی گنجائش سے زیادہ قیدی بند ہیں اور ان میں بہت سے ایسے غریب و نادار قیدی بھی جیل کی پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں جو معمولی جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں اور وہ قانونی طور پر اپنا دفاع کرنے کی طاقت بھی نہیں رکھتے ہیں، ایسے قیدیوں کی رہائی کے لیے قانونی مدد فراہم کرنے اور انھیں سماجی زندگی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں جرائم کا تناسب کم ہو سکے۔

اس موقع پر اوصاف احمد، آفتاب احمد وغیرہ موجود تھے۔ اس سارے معاملے میں جیل انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے