رفیع نعمانی مہراجگنج یوپی

 

کوئی ذرا تو دیکھے عنایت حسین کی

اس بات سے عیاں ہے شجاعت حسین کی

میدانِ کربلا میں پہنچ کر دیا ہے سر

اسلام کے لیے ہے شہادت حسین کی

میرے نواسے پھول ہیں گلزار کے مرے

کی ہے بیاں نبى نے فضیلت حسین کی

حیران ہو گئے ہیں زمانے کے فلسفی

سمجھے نہیں مگر ہیں حقیقت حسین کی

حق کی صدا بلند ہے باطل کی ہار ہے

اسلام کی ہے جیت شہادت حسین کی

تیرے قلم کو ایسی جسارت ملے رفیع !

ہر حال میں تو لکھے صداقت حسین کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے